❮
❯
حدیث نمبر: 37220
٣٧٢٢٠ - حدثنا أبو معاوية قال: حدثنا الأعمش عن عمرو بن مرة عن (أبي) (١) صالح الذي كان يخدم أم كلثوم ابنة علي قال: دخلت على أم كلثوم وهي تمشط وستر (بينها وبيني) (٢)، فجلست أنتظرها حتى تأذن لي، فجاء حسن وحسين (فدخلا عليها) (٣) وهي (تمشط) (٤) فقالا: ألا تطعمون أبا صالح شيئا؟ قالت: بلى قال: فأخرجوا قصعة فيها مرق بحبوب، (فقلت) (٥): أتطعموني هذا وأنتم أمراء؟ فقالت أم كلثوم: يا أبا صالح فكيف لو رأيت أمير المؤمنين وأتي بأترنج، فذهب حسن أو حسين يتناول منه أترنجة فنزعها من يده ثم أمر به فقسم (٦).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو صالح، جو حضرت ام کلثوم بنت علی رضی اللہ عنہما کی خدمت کیا کرتے تھے، فرماتے ہیں کہ میں حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کے پاس حاضر ہوا، اس وقت ان کے بالوں میں کنگھی کی جا رہی تھی اور میرے اور ان کے درمیان پردہ تھا۔ چنانچہ میں بیٹھ کر انتظار کرنے لگا یہاں تک کہ وہ مجھے اجازت دیں۔ اتنے میں حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہما آئے اور ان کے پاس اندر چلے گئے جبکہ ان کے بالوں میں کنگھی کی جا رہی تھی۔ ان دونوں نے فرمایا : کیا آپ لوگ ابو صالح کو کچھ کھلاتے نہیں ؟ انہوں نے فرمایا : کیوں نہیں ! راوی کہتے ہیں : پھر وہ ایک پیالہ نکال لائے جس میں دانوں والا شوربہ تھا۔ میں نے کہا : آپ مجھے یہ کھلا رہے ہیں حالانکہ آپ حکمران ہیں ؟ حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا نے فرمایا : اے ابو صالح ! پھر اگر تم امیر المومنین کو دیکھتے تو کیا حال ہوتا ! ان کے پاس ترنج لائے گئے، حضرت حسن یا حضرت حسین نے ان میں سے ایک ترنج لینا چاہا تو انہوں نے اسے ان کے ہاتھ سے چھین لیا، پھر حکم دیا تو وہ ترنج تقسیم کر دیے گئے۔

حواشی
(١) في [ب]: (ابن).
(٢) في [س]: (تقديم وتأخير).
(٣) في [س]: (فدخل عليها).
(٤) في [س]: (تتمشط).
(٥) في [ب]: (فقال).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37220
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أبو صالح هو الحنفي كما في فضائل الصحابة لأحمد (٩٠١)، وشرح مشكل الآثار ١١/ ١٢٥، وانظر: إصلاح المال (٣٧٨)، والورع لابن أبي الدنيا (١٣١).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37220، ترقيم محمد عوامة 35642)