حدیث نمبر: 37216
٣٧٢١٦ - حدثنا ابن علية عن ليث عن الحسن قال: قال علي: طوبى لكل عبد نؤمة (١) عرف الناس ولم يعرفه الناس، وعرفه اللَّه منه برضوان، أولئك مصابيح الهدى، يجلي عنهم كل فتنة مظلمة، ويدخلهم اللَّه في رحمته، ليس أولئك بالمذاييع (٢) البذر ولا بالجفاة المرائين (٣).مولانا محمد اویس سرور
حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ہر غیر معروف آدمی کے لیے بشارت ہے جو لوگوں کو تو پہچانتا ہے لیکن لوگ اس کو نہیں پہچانتے۔ اور اللہ تعالیٰ اس کو اپنی رضا کے ساتھ پہچانتے ہیں۔ یہی لوگ ہدایت کے چراغ ہیں۔ ان سے ہر اندھیرا فتنہ دور کردیا جاتا ہے اور ان کو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت میں داخل کرلیتا ہے۔ یہ لوگ کے راز ظاہر کرنے والے نہیں ہوتے اور نہ جفا کرنے اور ریا کاری کرنے والے۔
حواشی
(١) غير معروف.
(٢) لا يفشي السر.
(٣) منقطع ضعيف؛ الحسن لم يدرك عليًا، وليث ضعيف، أخرجه أبو نعيم في الحلية ١/ ٧٦، وهناد (٨٦١)، وابن عساكر ٤٢/ ٤٩٢، وابن أبي الدنيا في التواضع (١٠)، وبنحوه أخرجه الدارمي (٢٥٩).