٣٧١٩٧ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن حبيب قال: قدم (أناس) (١) من العراق (على عمر) (٢) وفيهم جرير بن عبد اللَّه قال: فأتاهم يحفنة قد صنعت بخبز وزيت، قال: فقال لهم: (خذوا، فأخذوا أخذًا ضعيفًا قال: فقال لهم) (٣): قد (أرى) (٤) ما (تقرمون) (٥) إليه فأي شيء تريدون حلوا وحامضا وحارا وباردا، وقذفا في البطون (٦).حضرت حبیب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس عراق سے کچھ لوگ آئے۔ ان میں حضرت جریر بن عبداللہ بھی تھے۔ راوی کہتے ہیں پھر کوئی ان کے پاس ایک بڑا برتن لے کر آیا جس میں روٹی اور زیتون بنایا گیا تھا۔ راوی کہتے ہیں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں سے کہا۔ لے لو راوی کہتے ہیں انہوں نے آرام سے ہلکے سے لیا۔ راوی کہتے ہیں اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا۔ تحقیق میں تمہاری گوشت کے لیے شدت خواہش کو دیکھ رہا ہو۔ تم کیا چاہتے ہو ؟ کھٹا میٹھا، ٹھنڈا گرم، پیٹوں میں ڈالنا ؟ “