٣٧١٨٠ - حدثنا أبو خالد الأحمر وابن إدريس وابن عيينة عن ابن عجلان (١) بكير بن عبد اللَّه بن الأشج عن (معمر) (٢) بن أبي (حَبيبة) (٣) عن عبيد اللَّه بن ⦗٣٠٩⦘ عدي بن الخيار قال: قال عمر: إن العبد إذا [تواضع للَّه رفع اللَّه حكمته، وقال: انتعش نعشك اللَّه، فهو في نفسه صغير وفي (أنفس) (٤) الناس كبير] (٥)، (و) (٦) إن العبد إذا تعظّم وعَدَا طوره (وهصه) (٧) اللَّه إلى الأرض وقال: اخسأ أخساك اللَّه، فهو في نفسه كبير، وفي أنفس الناس صغير، حتى لهو أحقر عنده من خنزير (٨).حضرت عبید اللہ بن عدی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : بیشک بندہ جب اللہ کے لیے تواضع کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی شان بلند کردیتے ہیں اور فرماتے ہیں : اٹھ کھڑا ہو، اللہ تجھے بلند کرے۔ پس یہ آدمی اپنے آپ میں چھوٹا ہوتا ہے اور لوگوں کے ہاں بڑا ہوتا ہے۔ اور بیشک بندہ بڑائی اختیار کرتا ہے اور اپنی حد کو تجاوز کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو زمین پر پٹخ دیتے ہیں اور فرماتے ہیں : ذلیل ہوجا۔ اللہ نے تجھے ذلیل کیا۔ پس یہ آدمی اپنے آپ میں بڑا ہوتا ہے اور لوگوں کے ہاں چھوٹا ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ یہ لوگوں کے ہاں خنزیر سے بھی حقیر ہوجاتا ہے۔