مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
ما قالوا في قراءة الليل كيف هي؟ باب: رات کی نماز میں قراءت کیسے ہونی چاہئے؟
حدیث نمبر: 3714
٣٧١٤ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن يحيى بن سعيد عن محمد بن يحيى بن (حبان) (١) قال: كان رجل إذا قرأ جهر بقراءته، ففقده معاذ فقال: أين الذي كان يوقظ (الوسنان) (٢)، ويزجر أو يطرد الشيطان؟ (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن یحییٰ بن حبان کہتے ہیں کہ ایک آدمی تہجد کی نماز میں اونچی آواز سے قراءت کیا کرتا تھا۔ ایک دن وہ نظر نہ آیا تو حضرت معاذ نے فرمایا کہ وہ کہاں گیا جو غافلوں کو جگایا کرتا تھا اور شیطان کو بھگایا کرتا تھا ؟
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (حيان).
(٢) في [هـ]: (أبي سنان).
(٣) منقطع؛ محمد لا يروي عن معاذ.