مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزهد
ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد باب: زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات
٣٧٠٧١ - حدثنا وكيع عن علي بن علي بن رفاعة عن الحسن قال: كان رسول اللَّه ﷺ في مسير له فنزل منزلا (جرزًا) (١) (مجدبا) (٢)، وأمر أصحابه فنزلوا، قال: ثم أمرهم أن يجمعوا، فجعل الرجل يجيء بالصغير إلى الصغير والكبير إلى الكبير والشيء (إلى الشيء) (٣) حتى جمعوا (سوادا) (٤) عظيما فقال رسول اللَّه ﷺ: "هذه مثل أعمالكم يا بني آدم في الخير والشر" (٥).حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ایک سفر میں تھے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑاؤ ڈالا ایک ایسی جگہ پر جو قحط زدہ اور بےآب وگیاہ تھی۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہ م کو بھی اترنے کا حکم دیا۔ پس وہ بھی اتر گئے۔ راوی کہتے ہیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو جمع ہونے کا حکم فرمایا۔ راوی کہتے ہیں پس آدمی نے چھوٹے کو چھوٹے کی طرف اور بڑے کو بڑے کی طرف اور ایک چیز کو دوسری چیز کی طرف لانا شروع کیا۔ یہاں تک کہ ایک بہت بڑا جم غفیر جمع ہوگیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے بنی آدم ! یہ شر اور خیر میں تمہارے اعمال کی مثال ہے۔