مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزهد
ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد باب: زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات
حدیث نمبر: 37057
٣٧٠٥٧ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن عمرو بن مرة -زاد جرير عن معاوية ابن سويد- عن البراء بن عازب قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أوثق عرى الإيمان الحب في اللَّه والبغض في اللَّه" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن عازب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ایمان کے کڑوں میں سے مضبوط ترین کڑا اللہ کے لیے محبت ہے اور اللہ کے لیے بغض ہے۔