مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزهد
ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد باب: زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات
٣٧٠٥٠ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا أبو رجاء عن محمد بن مالك عن البراء قال: كنا مع النبي ﷺ في جنازة، فلما انتهى إلى القبر جثى النبي ﷺ على القبر، قال: فاستدرت فاستقبلته قال: فبكى حتى بل (الثرى) (١)، ثم قال: "إخواني لمثل هذا فليعمل العاملون فأعدوا" (٢).حضرت براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ایک جنازہ میں تھے۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبر کے پاس پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبر پر دو زانو بیٹھ گئے۔ … راوی کہتے ہیں … میں بھی مڑ گیا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف رخ کرلیا۔ راوی کہتے ہیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم رونے لگے یہاں تک کہ زمین تر ہوگئی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میرے بھائیو ! اس کے مثل عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے۔ پس تم تیاری کرو۔