مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزهد
ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد باب: زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات
حدیث نمبر: 37048
٣٧٠٤٨ - حدثنا إسحاق بن سليمان الرازي عن أبي جعفر الرازي عن الربيع قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "كفى بالموت مزهدا في الدنيا ومرغبا في الآخرة" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربیع سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : دنیا سے بےرغبتی دلانے اور آخرت کا شوق دلانے کے لیے موت ہی کافی ہے۔