مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزهد
ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد باب: زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات
حدیث نمبر: 37044
٣٧٠٤٤ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا (محمد بن عمرو قال: حدثنا أبو سلمة) (١) قال: قال معاذ بن جبل: أي رسول اللَّه أوصني، قال: "اعبد اللَّه كأنك تراه، واعدد نفسك من الموتى، واذكر اللَّه عند كل حجر وشجر، وإذا عملت السيئة فاعمل بجنبها حسنة، السر بالسر والعلانية بالعلانية" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوسلمہ بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے عرض کیا۔ اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ مجھے کوئی وصیت فرما دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم اللہ کی عبادت یوں کرو کہ گویا وہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔ اور تم اپنے نفس کو مردوں میں شمار کرو۔ اور اللہ کا ذکر ہر درخت اور پتھر کے پاس کرو، اور جب تم کوئی گناہ کر بیٹھو تو اس کے پیچھے ہی کوئی نیکی کرلو۔ پوشیدہ کے بدلہ پوشیدہ اور اعلانیہ کے بدلہ اعلانیہ۔
حواشی
(١) في [هـ]: (أبو معاوية)، وسقط ما بين القوسين، وفي [س]: سقط (محمد بن عمرو).
(٢) منقطع؛ أبو سلمة لم يدرك معاذ، أخرجه هناد (١٠٧٢)، وابن أبي الدنيا في الصمت (٢٢)، والطبراني ٢٠/ (٣٧٤).