مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزهد
ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد باب: زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات
٣٧٠٤٠ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حميد عن أنس أن رسول اللَّه ﷺ كانت له ناقة يقال لها (العضباء) (١) لا (تسبق) (٢)، فجاء أعرابي على قعود فسبقها فشق ⦗٢٥٧⦘ على المسلمين فقالوا: يا رسول اللَّه سُبقت (العضباء) (٣)، فقال رسول اللَّه ﷺ: "إنه حق (أن) (٤) لا يرتفع منها شيء إلا وضعه"، -يعني الدنيا (٥).حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک اونٹنی تھی جس کو عضباء کہا جاتا تھا۔ اس اونٹنی سے آگے نہیں گزرا جاسکتا تھا۔ پس ایک اعرابی ایک جوان اونٹ پر بیٹھ کر آیا اور اس اونٹنی سے آگے نکل گیا۔ تو یہ بات مسلمانوں کو بہت شاق گزری۔ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! عضباء پر سبقت کردی گئی ہے۔ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بیشک یہ بات اللہ تعالیٰ پر واجب ہے کہ اس دنیا سے جو چیز بھی بلندی حاصل کرے تو اللہ تعالیٰ اس کو نیچا (بھی) کریں۔