مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزهد
ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد باب: زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات
حدیث نمبر: 37038
٣٧٠٣٨ - حدثنا وكيع عن جعفر بن برقان عن زياد بن جراح عن عمرو بن ميمون أن النبي ﷺ قال لرجل: "اغتنم خمسا قبل خمس: حياتك قبل موتك، ⦗٢٥٦⦘ وفراغك قبل شغلك، وغناك قبل فقرك، وشبابك قبل هرمك، وصحتك قبل سقمك" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن میمون سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا : ” تم پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے قبل غنیمت سمجھو : اپنی زندگی کو موت سے پہلے، اور اپنی فراغت کو اپنی مشغولیت سے پہلے، اپنی تونگری کو اپنے فقر سے پہلے، اپنی جوانی کو اپنے بڑھاپے سے پہلے اور اپنی صحت کو اپنی بیماری سے پہلے۔ (غنیمت جانو)