مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزهد
ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد باب: زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات
٣٧٠٣٥ - حدثنا أبو معاوية ويعلى عن الأعمش (عن) (١) زيد بن وهب عن أبي ذر قال: قال (لي) (٢) النبي ﷺ: "انظر يا أبا ذر أرفع رجل تراه في المسجد"، قال: فنظرت فإذا برجل عليه حلة فقلت: هذا، قال: فقال: "انظر أوضع رجل تراه في المسجد"، قال: فنظرت فإذا (رجل) (٣) عليه أخلاق، فقلت: هذا، فقال: هذا خير من ملأ الأرض من هذا (٤).حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ایک مرتبہ فرمایا کہ دیکھ تمہیں مسجد میں سب سے زیادہ عالی شان شخص کون نظر آرہا ہے ؟ میں نے غور کیا تو مسجد میں ایک آدمی ایسا تھا جس کے بدن پر عمدہ لباس تھا۔ میں نے کہا یہ ہے۔ پھر آپ نے فرمایا کہ مسجد میں سب سے زیادہ کم تر شخص کون سا ہے ؟ میں نے غور کیا تو دیکھا کہ ایک آدمی ہے جس کے جسم پر بوسیدہ لباس ہے میں نے عرض کیا کہ یہ ہے۔ آپ نے فرمایا کہ اگر پہلے جیسوں سے ساری زمین بھی بھر جائے تو یہ دوسرا ان سب سے بہتر ہے۔