مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزهد
ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد باب: زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات
حدیث نمبر: 37033
٣٧٠٣٣ - حدثنا ابن إدريس عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن أبي جعفر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن الإيمان إذا دخل القلب انفسح له القلب وانشرح وذكر هذه الآية: ﴿فَمَنْ يُرِدِ اللَّهُ أَنْ يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ﴾ [الأنعام: ١٢٥] ". ⦗٢٥٤⦘ (قالوا) (١): يا رسول اللَّه وهل لذلك من آية يعرف (بها؟) (٢) قال: "نعم الإنابة إلى دار الخلود، (والتجافي) (٣) عن دار الغرور، والاستعداد للموت قبل الموت" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوجعفر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب ایمان دل میں داخل ہوتا ہے تو دل کھل جاتا ہے اور اس میں انشراح پیدا ہوجاتا ہے۔ پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی { فَمَنْ یُرِدِ اللَّہُ أَنْ یَہْدِیَہُ یَشْرَحْ صَدْرَہُ لِلإِسْلاَمِ } لوگوں نے سوال کیا کہ اے اللہ کے رسول ! اس کی کوئی علامت ہے جس کے ذریعے اسے پہچانا جائے ؟ آپ نے فرمایا اس کی علامت آخرت کی طرف رجوع، دھوکے کے گھر سے بیزاری اور موت کے آنے سے پہلے موت کی تیاری ہے۔ “
حواشی
(١) في [أ، ب]: (قال).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [س]: (المتجافي).