مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزهد
ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد باب: زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات
حدیث نمبر: 37027
٣٧٠٢٧ - حدثنا سفيان ابن عيينة عن عمرو (عن) (١) يحيى بن جعدة قال: عاد ناس من أصحاب رسول اللَّه ﷺ خبابا فقالوا: أبشر أبا عبد اللَّه، ترد على محمد ﵊ الحوض، فقال: كيف بهذا وهذه أسفل البيت وأعلاه وقد قال لنا رسول اللَّه ﷺ: "إنما يكفي أحدكم من الدنيا كقدر زاد الراكب" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن جعدہ کہتے ہیں : رسول اللہ e کے چند صحابہ کرام حضرت خباب رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے تو ان سے کہا : اے ابو عبداللہ خوشخبری لیجئے کہ آپ (روز قیامت) حضور e کے پاس حوض کوثر پر تشریف لے جائیں گے۔ (یہ سن کر) حضرت خباب رضی اللہ عنہ نے فرمایا : یہ کیسے ہوسکتا ہے ، جب کہ میرے گھر کی یہ شان و شوکت ہے، حالانکہ رسول اللہ e نے ہمیں (آگاہ کرتے ہوئے) فرمایا تھا : تمہارے لئے دنیا میں سے اتنا حصہ کافی ہے جتنا ایک مسافرکا توشہ ہوتا ہے۔
حواشی
(١) في النسخ والمسند (٤٧٥): (بن)، والتصويب من كتب التخريج والتراجم.