مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزهد
ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد باب: زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات
حدیث نمبر: 37023
٣٧٠٢٣ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي السفر عن عبد اللَّه بن عمرو قال: مر عليَّ رسول اللَّه ﷺ ونحن نصلح خصا لنا فقال: "ما هذا؟ " قلت: خص (١) لنا وها نصلحه، فقال رسول اللَّه ﷺ: "ما أرى الأمر إلا أعجل من ذلك" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : رسول اللہ e کا ہمارے پاس سے گزر ہوا تو ہم اپنے جھونپڑے کو درست کر رہے تھے۔ آپ e نے دریافت فرمایا : یہ کیا ہے ؟ میں نے عرض کیا : ہمارا جھونپڑا ہے جسے ہم ٹھیک کر رہے ہیں۔ تو آپ e نے فرمایا : امر (قیامت یا موت) تو اس (کے صحیح ہونے) سے بھی پہلے آجانے والا ہے (لہذا اس کی تیاری کے لئے اپنے اعمال کی اصلاح اور درستی کی بھی فکر کرنی چاہئے) ۔
حواشی
(١) الخص: بيت يصنع من خشب.