حدیث نمبر: 37016
٣٧٠١٦ - حدثنا سعيد بن شرحبيل عن ليث بن سعد عن عَقيل عن ابن شهاب قال: جلست يوما إلى أبي إدريس الخولاني وهو يقص فقال: ألا (أخبرك) (١) من كان أطيبَ الناس طعاما [فلما رأى الناس قد (نظروا) (٢) إليه قال: إن يحيى بن زكريا كان أطيبَ الناس طعاما] (٣)، إنماكان يأكل مع الوحش كراهة أن يخالط الناس في معايشهم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن شھاب کہتے ہیں : ایک دن میں ابو ادریس خولانی کے پاس بیٹھا تھا اور وہ گفتگو کر رہے تھے۔ چناچہ فرمانے لگے : کیا میں تمہیں یہ نہ بتاؤں کہ لوگوں میں سے سب سے زیادہ عمدہ غذا استعمال کرنے والی ہستی کون سی تھی ؟ اس پر انہوں نے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ پایا تو فرمایا : یحییٰ بن زکریا i سب سے بہتر غذا استعمال فرماتے تھے، ان کا طرز عمل یہ تھا کہ وہ جانوروں کی معیت میں کھاپی لیا کرتے تھے، کیونکہ وہ یہ بات ناپسند فرماتے تھے لوگوں کی (ناجائز) کمائیوں میں شریک ہوں۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (أخبركم).
(٢) في [س]: (صاروا).
(٣) سقط من: [س].