٣٧٠٠٣ - حدثنا جرير عن قابوس عن أبيه عن ابن عباس قال: قال موسى ﵇ (١): أي رب أي عبادك أحب إليك، قال: أكثرهم لي ذكرا، قال: (رب) (٢) أي عبادك أغنى، قال: الراضي بما أعطيته، قال: أي رب (أي) (٣) عبادك أحكم؟ قال: الذي يحكم على نفسه (ما) (٤) يحكم على الناس (٥).حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : حضرت موسیٰ علیہ السلام نے (اللہ رب العزت کی بارگاہ میں عرض کیا): اے میرے پروردگا ! آپ کے بندوں میں سے کون آپ کو سب سے زیادہ محبوب ہے ؟ اللہ تبارک وتعالی نے فرمایا : سب سے زیادہ میرا ذکر کرنے والا۔ انہوں نے پھر عرض کیا : اے میرے پالنہار ! آپ کے بندوں میں سے کون سب سے زیادہ امیر ہے ؟ اللہ جل شانہ نے فرمایا : میری عطا (کردہ نعمتوں) پر راضی ہوجانے والا۔ آپ نے پھر عرض کیا : اے میرے رب ! آپ کے بندوں میں سے کون سب سے زیادہ عمدہ فیصلہ کرنے والا ہے ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : جو لوگوں کے لئے ویسا ہی (درست اور برحق) فیصلہ کرے جیسا (درست و برحق) فیصلہ وہ اپنے لئے کرتا ہے۔