حدیث نمبر: 37001
٣٧٠٠١ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا هشام بن عروة عن أبيه أن موسى ﵇ (١) قال: يا رب، أخبرني بأكرم خلقك عليك، قال: الذي يسرع إلى هواي إسراع النسر إلى هواه، (و) (٢) الذي يكلف بعبادي الصالحين كما يكلف الصبي بالناس، والذي يغضب إذا انتهكت محارمي غضب النمر لنفسه، فإن النمر إذا غضب لم يبال أكثر الناس أم قلّوا.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ہشام بن عروہ نے اپنے والد ماجد سے روایت کیا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تبارک وتعالیٰ سے عرض کیا : اے میرے رب مجھے بتا دیجئے کہ آپ کی مخلوق میں سے کون آپ کے نزدیک سب سے زیادہ قابل عزت ہے ؟ اللہ جل جلالہ نے فرمایا : (میرے نزدیک) وہ شخص (سب سے زیادہ قابل احترام ہے) جو میرے احکامات (کو پورا کرنے کے لئے ، ذوق و شوق سے ان) کی طرف یوں پیش قدمی کرے جیسے گدھ اپنی خوراک کی طرف (بڑی رغبت اور ذوق و شوق سے) لپکتا ہے۔ اور وہ شخص (بھی میرے نزدیک سب سے زیادہ قابل عزت ہے) جو میرے نیک بندوں پر یوں فریفتہ ہو جیسے چھوٹا بچہ لوگوں کا دلدادہ ہوتا ہے۔ اور وہ شخص بھی (بھی میرے نزدیک سب سے زیادہ قابل عزت ہے) جو میرے احکامات کی خلاف ورزی کئے جانے پر یوں غضب ناک ہو جیسا چیتا اپنے دفاع کے لئے غضبناک ہوتا ہے۔ اور چیتا جب غضبناک ہوتا ہے تو اس بات کی پروا نہیں کرتا کہ مدمقابل زیادہ تعداد میں ہیں یا کم۔

حواشی
(١) سقط من: [هـ].
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37001
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37001، ترقيم محمد عوامة 35425)