٣٦٩٨٠ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا سفيان عن أبي (المصعب) (١) عن أبيه عن كعب قال: كان إذا أفطر الصائم استقبل القبلة فقال: اللهم خلصني من كل مصيبة نزلت (الليلة) (٢) من السماء إلى الأرض -ثلاثًا، وإذا طلع حاجب الشمس قال: اللهم اجعل لي سهما في كل حسنة نزلت من السماء -ثلاثًا، قال: فقيل له فقال: دعوة داود فلينوا بها ألسنتكم وأشعروها قلوبكم.حضرت کعب کہتے ہیں : جب افطار کا وقت آتا تو ایک روزہ دار قبلہ رو ہو کر کہتا : اے اللہ ! مجھے ہر اس مصیبت سے خلاصی عطا فرما دیجئے جو آج کی رات میں آسمان سے زمین پر نازل ہونے والی ہے۔ (وہ ایسا) تین مرتبہ (کہتا) ۔ اور جب سورج کی روشنی پھیلنے لگتی تو کہتا : اے اللہ ! ہر اس بھلائی میں میرا حصہ بھی رکھئے جو آسمان سے نازل ہونے والی ہے۔ (وہ ایسا بھی) تین مرتبہ (کہتا) راوی کہتے ہیں : اس شخص سے (ان کلمات کے بارے میں) پوچھا گیا تو اس نے جواب دیا : یہ داؤد علیہ السلام کی دعا ہے، اس سے اپنی زبانوں کو آسودگی بخشو، اور اپنے دلوں پر اسے چسپاں کرلو۔