٣٦٩٧١ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن الأعمش عن المنهال عن عبد اللَّه بن الحارث قال: أوحى اللَّه إلى داود ﵇ (١): أن أحبني وأحب أحبائي وحببني إلى عبادي، قال: يا رب (٢) أحبك، وأحب أحباءك؟ فكيف أحببك إلى (عبادك) (٣)؟ قال: (اذكرني) (٤) لهم، فإنهم لن يذكروا مني (إلا) (٥) خيرًا (٦).حضرت عبد اللہ بن حارث کہتے ہیں : اللہ جل شانہ نے حضرت داؤد علیہ السلام پر وحی نازل فرمائی کہ مجھ سے محبت کرو اور میرے چاہنے والوں سے بھی محبت کرو اور مجھے میرے بندوں کا محبوب بنادو۔ داؤد علیہ السلام نے عرض کیا : اے میرے رب ! میں آپ سے محبت کرتا ہوں اور آپ کے چاہنے والوں سے بھی محبت کرتا ہوں، لیکن میں آپ کو آپ کے بندوں کا محبوب کیسے بناؤں ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ان کے سامنے میرا ذکر کیجئے، کیونکہ وہ یقینا میرا ذکر بھلائی کی باتوں سے ہی کریں گے (توخود بخود ان کے دل میں میری محبت پیدا ہوجائے گی) ۔