❮
❯
حدیث نمبر: 36957
٣٦٩٥٧ - حدثنا محمد بن أبي عبيدة عن أبيه عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن سالم قال: قال عيسى بن مريم ﵇ (١): إن موسى نهاكم عن الزنا، وأنا أنهاكم عنه، وأنهاكم أن تحدثوا أنفسكم بالمعصية، فإنما مثل ذلك كالقادح في الجذع إن لا يكون يكسره فإنه ينخره ويضعفه، أو (كالدخان) (٢) في البيت، إن لا يكون يحرقه فإنه يغير لونه وينتنه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سالم کہتے ہیں : حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نے فرمایا : بیشک موسیٰ نے تمہیں زنا سے روکا تھا اور میں بھی تمہیں اس سے روکتا ہوں۔ اور میں تمہیں اس سے بھی روکتا ہوں کہ تم اپنے دل میں گناہ کی باتیں سوچو۔ کیونکہ اس کی مثال شہتیر میں لگ جانے والے کیڑے کی طرح ہے، جو اس کو توڑتا تو نہیں ہے لیکن کھوکھلا اور کمزور کردیتا ہے۔ یا پھر وہ کمرے میں بھر جانے والے دھوئیں کی طرح ہے جو اسے جلاتا تو نہیں ہے لیکن اسے بدرنگ اور بدبو دار بنا دیتا ہے۔

حواشی
(١) سقط من: [س، هـ].
(٢) في [س]: (كالمدخان).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 36957
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36957، ترقيم محمد عوامة 35381)