حدیث نمبر: 36932
٣٦٩٣٢ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن أيوب عن أبي قلابة قال: إن اللَّه تعالى لما لعن إبليس سأله النظرة، فأنظره إلى يوم الدين، قال: وعزتك لا أخرج من جوف -أو قلب- ابن آدم ما دام فيه الروح، قال: وعزتي لا أحجب عنه التوبة ما دام فيه الروح.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ سے مروی ہے کہ جب اللہ نے ابلیس کو مردود فرمایا اس نے اللہ سے مہلت مانگی تو اللہ تعالیٰ نے قیامت تک اس کو مہلت عطا فرما دی، شیطان نے کہا اے اللہ مجھے تیری عزت کی قسم جب تک ابن آدم میں روح ہے میں اس کے پیٹ یا دل سے نہیں نکلوں گا اللہ تعالیٰ نے فرمایا مجھے میری عزت کی قسم جب تک اس میں روح ہے میں توبہ کو اس سے نہیں روکوں گا۔