٣٦٩٢١ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن داود عن أبي عثمان عن سلمان قال: خلق اللَّه مائة رحمة فجعل منها رحمة بين الخلائق، كل رحمة أعظم (مما) (١) بين السماء والأرض فيها تعطف الوالدة على ولدها وبها (يشرب) (٢) الطير والوحش الماء، فإذا كان يوم القيامة قبضها اللَّه من الخلائق فجعلها والتسع والتسعين للمتقين فذلك قوله: ﴿وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ فَسَأَكْتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ﴾ [الأعراف: ١٥٦] (٣).حضرت سلمان سے مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سو رحمتیں پیدا فرمائیں پھر ان میں سے ایک رحمت کو مخلوق کے درمیان تقسیم فرما دیا، ہر رحمت زیادہ عظیم ہے جو کچھ آسمان و زمین میں ہے اس سے اسی رحمت میں سے یہ کہ والدہ کا اپنے بچے سے محبت اور رحم کرنا اور اسی کی وجہ سے پرندے اور درندے پانی پیتے ہیں، جب قیامت کا دن آئے گا اللہ تعالیٰ مخلوق سے اس رحمت کو اٹھالے گا اور اس رحمت کو اور دوسری ننانویں رحمتوں کو متقین کیلئے بنائے گا اس کے متعلق اللہ کا ارشاد ہے کہ { رَحْمَتِی وَسِعَتْ کُلَّ شَیْئٍ ، فَسَأَکْتُبُہَا لِلَّذِینَ یَتَّقُونَ }