مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنة
ما ذكر فيما أعد لأهل النار وشدته باب: جہنمیوں کیلئے اﷲ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
حدیث نمبر: 36909
٣٦٩٠٩ - حدثنا الحسن بن موسى عن حماد بن سلمة عن ثابت البناني عن أبي عثمان النهدي عن سلمان الفارسي قال: يوضع الصراط وله حد كحد الموسى، فتقول الملائكة: ربنا من تجيز على هذا؟ فيقول: أجيز عليه من شئت (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ صراط کو رکھا جائے گا اور اس کی دھارا سترے کی دھار جیسی ہوگی۔ فرشتے کہیں گے کہ اے ہمارے رب ! آپ اس پر سے کس کو گزاریں گے ؟ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ میں جس کو چاہوں گا اس پر سے گزاروں گا۔