حدیث نمبر: 36904
٣٦٩٠٤ - حدثنا يحيى بن يمان عن أشعث عن جعفر عن سعيد بن جبير قال: بعث موسى وهارون ابني هارون بقربان يقربانه (فقالا) (١): أكلته النار (وكذبا) (٢) فأرسل للَّه عليهما نارًا؛ فأكلتهما، فأوحى اللَّه إليهما: هكذا أفعل بأوليائي فكيف بأعدائي.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت ہارون علیہ السلام نے حضرت ہارون کے دو بیٹوں کو قربانی کیلئے بھیجا انہوں نے آ کر جھوٹ بولا کہ اس کو آگ کھا گئی ہے اللہ تعالیٰ نے ان دونوں پر آگ نازل فرمائی جس نے ان دونوں کو جلا دیا اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ہارون علیہ السلام کی طر ف وحی فرمائی اور فرمایا میں اپنے اولیاء کے ساتھ ایسا کرتا ہوں تو اپنے دشمنوں کے ساتھ کیسا معاملہ کروں گا ؟ !

حواشی
(١) في [هـ]: (فقال).
(٢) في [أ، هـ]: (ولدنا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنة / حدیث: 36904
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36904، ترقيم محمد عوامة 35330)