مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنة
ما ذكر فيما أعد لأهل النار وشدته باب: جہنمیوں کیلئے اﷲ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
حدیث نمبر: 36872
٣٦٨٧٢ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا الأزهر بن سنان القرشي قال: حدثني محمد بن واسع قال: دخلت على بلال بن أبي بردة فقلت له: يا بلال إن أباك حدثني عن أبيه عن النبي ﷺ قال: "إن في جهنم واديا (يقال له) (١): هبهب حتم على اللَّه أن يسكنه كل جبار، فإياك يا بلال أن تكون ممن يسكنه" (٢).مولانا محمد اویس سرور
محمد بن واسع فرماتے ہیں کہ میں حضرت بلال بن ابی بردہ کے پاس گیا اور ان سے کہا اے بلال ! تیرے والد نے مجھ سے رسول اکرم ﷺ کی حدیث بیان کی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جہنم میں ایک وادی ہے جس کا نام ہبہب ہے اللہ پر لازم ہے کہ سرکش متکبر کو اس میں داخل فرمائے پس اے بلال اس بات سے بچ کہ تو بھی انہیں رہنے والوں میں سے ہوجائے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].