مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنة
ما ذكر فيما أعد لأهل النار وشدته باب: جہنمیوں کیلئے اﷲ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
حدیث نمبر: 36871
٣٦٨٧١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الملك بن عمير عن عبد اللَّه بن الحارث عن العباس بن عبد المطلب أنه قال للنبي ﷺ: عمك أبو طالب يحوطك و (يفعل) (١) (لك) (٢)، قال: فقال رسول اللَّه ﷺ: "إنه لفي ضحضاح من النار ولولا أنا (لكان) (٣) في الدرك الأسفل" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عباس بن عبدالمطلب نے رسول اکرم ﷺ سے دریافت کیا کہ آپ کے چچا نے آپ کی حفاظت کی ہے اور آپ کیلئے کفار پر غصہ کیا ہے کیا ان کو بھی عذاب ہوگا ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ ٹخنوں تک آگ میں ہیں اگر میں سفارش نہ کرتا تو وہ سب سے نچلے درجہ میں ہوتے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (يغضب).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (بك).
(٣) سقط من: [ب].