مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من (كان) إذا جهر فيما (يخافت) فيه سجد سجدتي السهو باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ سری نمازوں میں جہر کرنے کی صورت میں سجدہ سہو کرنا ہوگا
حدیث نمبر: 3686
٣٦٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن: أنه سئل عن الرجل يجهر فيما لا يجهر فيه قال: يسجد (سجدتي) (١) السهو.مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ حسن سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو سری نمازوں میں جہر کرے تو اس کو کیا کرنا چاہئے ؟ فرمایا وہ سجدہ سہو کرے گا۔
حواشی
(١) في [ب]: (سجدت).