مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنة
ما ذكر فيما أعد لأهل النار وشدته باب: جہنمیوں کیلئے اﷲ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
حدیث نمبر: 36852
٣٦٨٥٢ - حدثنا علي بن هاشم عن ابن أبي ليلى عن عطية عن أبي سعيد عن النبي ﷺ قال: "يخرج عنق من النار يوم القيامة له (لسان) (١) ينطق فيقول: إني أمرت بثلاثة: أمرت بمن جعل مع اللَّه إلها آخر، وبكل جبار عنيد -وذكر حرفا آخر (٢) - فينطوي عليهم فيقذفهم في غمرات جهنم" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید سے مروی ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : قیامت کے دن جہنم سے ایک گردن نکلے گی جس کی زبان ہوگی اور وہ بولے گی کہ مجھے تین کاموں کا حکم دیا گیا ہے، مجھے حکم دیا گیا ہے کہ جو اللہ کے ساتھ غیر کو شریک ٹھہرائے، اور ہر سرکش متکبر (کو اپنے اندر داخل کروں) اور ایک اور کا ذکر کیا پھر وہ ان پر لیٹ جائے گی اور ان کو جہنم کی مصائب اور سختیوں میں پھینک دے گی۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (لسانان).
(٢) في المراجع: ذكر القتل.