مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنة
ما ذكر فيما أعد لأهل النار وشدته باب: جہنمیوں کیلئے اﷲ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
حدیث نمبر: 36849
٣٦٨٤٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عبد اللَّه بن مرة عن مسروق عن عبد اللَّه في قوله: ﴿زِدْنَاهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ﴾ [النحل: ٨٨] قال: زيدوا عقارب (أذنابها) (١) كالنخل الطوال (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ قرآن کریم کی آیت { زِدْنَاہُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ : زیادہ کردو بچھوؤں کو جن کی دمیں کھجور کے درختوں کی طرح لمبی ہوں گی۔
حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (أدناها)، وعند الطبراني: (أنيابها).