حدیث نمبر: 36848
٣٦٨٤٨ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "اشتكت النار إلى ربها فقالت: رب أكل بعضي بعضا، فجعل لها نفسين: نفس في الصيف ونفس في الشتاء، فشدة ما تجدون من البرد من زمهريرها، وشدة ما تجدون من الحر من سمومها" (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جہنم نے اللہ تعالیٰ سے شکایت کی اور کہا اے اللہ ! میرے بعض حصہ نے بعض کھالیا ہے اللہ تعالیٰ نے اس کیلئے دو سانس متعین فرما دیئے، ایک سانس گرمی میں اور ایک سانس سردی میں پس سردی میں جو تم شدت پاتے ہو وہ اس کی سردی کی وجہ سے ہوتی ہے اور گرمیوں میں جو تم گرمی میں شدت پاتے ہو وہ اس کی گرمی کی وجہ سے ہے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنة / حدیث: 36848
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٣٦)، ومسلم (٦١٧).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36848، ترقيم محمد عوامة 35274)