مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنة
ما ذكر فيما أعد لأهل النار وشدته باب: جہنمیوں کیلئے اﷲ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
حدیث نمبر: 36833
٣٦٨٣٣ - حدثنا أبو أسامة عن سعيد (بن) (١) أبي عروبة عن قتادة عن أبي أيوب عن عبد اللَّه بن عمرو قال: إن أهل النار نادوا: ﴿يَامَالِكُ لِيَقْضِ عَلَيْنَا رَبُّكَ﴾ فخلى عنهم أربعين عاما ثم أجابهم: ﴿إِنَّكُمْ مَاكِثُونَ﴾ [الزخرف: ٧٧] قال: فقالوا: ﴿أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ﴾ قال: فخلى عنهم (مثل) (٢) الدنيا، ثم أجابهم: ﴿اخْسَئُوا فِيهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ﴾ [المؤمنون: ١٠٧ و ١٠٨] قال: فلم (ينبس) (٣) القوم ⦗١٨٤⦘ بعد ذلك بكلمة، إن كان إلا الزفير والشهيق (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جہنمی لوگ پکاریں گے { یَا مَالِکُ لِیَقْضِ عَلَیْنَا رَبُّک } چالیس سال تک ان کو جواب نہ دیا جائے گا پھر ان کو جواب دیا جائے گا کہ {إِنَّکُمْ مَاکِثُونَ } پھر جہنمی کہیں گے { أَخْرِجْنَا مِنْہَا ، فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ } پھر ان کو دنیا کی عمر کی بقدر جواب نہ دیا جائے گا اور پھر ان کو کہا جائے گا { اخْسَؤُوا فِیہَا ، وَلاَ تُکَلِّمُون } پھر اس کے بعد ان کے منہ سے سوائے چیخ و پکار کے کوئی اور کلمہ نہ نکلے گا۔
حواشی
(١) في [أ، جـ]: (عن)، وفي [هـ]: (عن ابن).
(٢) في [هـ]: (مثلي).
(٣) في [هـ]: (ييئس).