مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنة
ما ذكر فيما أعد لأهل النار وشدته باب: جہنمیوں کیلئے اﷲ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
حدیث نمبر: 36828
٣٦٨٢٨ - حدثنا مروان بن معاوية عن العلاء بن خالد الأسدي عن (شقيق) (١) ابن سلمة عن ابن مسعود في قوله: ﴿وَجِيءَ يَوْمَئِذٍ بِجَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ﴾ [الفجر: ٢٣] قال: جيء بها تقاد بسبعين ألف زمام، مع كل زمام سبعون ألف ملك يجرونها (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ قرآن کریم کی آیت { وَجِیئَ یَوْمَئِذٍ بِجَہَنَّمَ } کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں کہ جہنم کو ستر ہزار لگاموں میں لایا جائے گا ہر لگام کو ستر ہزار فرشتے کھینچ رہے ہوں گے۔
حواشی
(١) في [ب، جـ، ك]: (سفيان).