مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 36714
باب: جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
ما ذكر في (صفة) الجنة وما فيها مما أعد لأهلها
حدیث نمبر: 36714
٣٦٧١٤ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن علي بن (زيد) (١) عن سعيد بن المسيب عن أبي هريرة عن النبي ﷺ قال: "يدخل أهل الجنة الجنة جردا مردا بيضا جعادا مكحلين أبناء ثلاث وثلاثين على خلق آدم طوله ستون ذراعا في عرض سبع أذرع" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جنتی جنت میں اس حال میں داخل ہوں گے کہ ان کے جسم پر بال نہ ہوں گے، ان کی داڑھی نہ ہوگی، ان کے رنگ سفید ہوں گے، سر کے بال گھنگریالے ہوں گے اور آنکھوں میں سرمہ لگا ہوا ہوگا، تینتیس سال کے جوان ہوں گے، حضرت آدم علیہ السلام کی صورت پر ہوں گے، ان کے قد کی لمبائی ساٹھ ذراع اور چوڑائی سات ذراع ہوگی۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (سعيد).