حدیث نمبر: 36678
٣٦٦٧٨ - حدثنا أبو معاوية عن عبد الرحمن بن إسحاق عن النعمان بن (سعد) (١) عن علي قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن في الجنة غرفا (يرى) (٢) ظهورها من بطونها وبطونها من ظهورها"، قال: فقام أعرابي فقال: (لمن هي) (٣) يا رسول اللَّه؟ فقال (رسول اللَّه ﷺ) (٤): "هي لمن طيب الكلام، وأطعم الطعام، وأفشى السلام، وصلى بالليل والناس نيام" (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جنت میں ایک ایسا کمرہ ہے جس کا اندر کا حصہ باہر سے نظر آتا ہے اور باہر کا حصہ اندر سے ایک اعرابی یہ سن کر کھڑا ہوگیا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ! وہ کمرہ کس کیلئے ہے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا وہ کمرہ اس کیلئے ہے جو عمدہ کلام کرے (سچ بولے) بھوکوں کو کھلانا کھلائے، سلام کو عام کرے اور رات میں جس وقت لوگ آرام کر رہے ہوں وہ نماز پڑھے۔

حواشی
(١) في [جـ]: (سعيد).
(٢) في [جـ، س]: (ترى).
(٣) في [هـ]: (هي لمن؟).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) مجهول؛ لحال النعمان، أخرجه عبد اللَّه في زوائد المسند (١٣٣٨)، والبزار (٧٠٢)، والترمذي (١٩٨٤)، وأبو يعلى (٤٣٨)، وهناد في الزهد (١٢٣)، وابن عدي ٤/ ١٦١٣.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنة / حدیث: 36678
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36678، ترقيم محمد عوامة 35105)