حدیث نمبر: 36677
٣٦٦٧٧ - حدثنا أبو معاوية عن عبد الرحمن بن إسحاق عن النعمان بن سعد عن علي قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن في الجنة سوقًا ما فيها بيع ولا شراء إلا الصور من الرجال والنساء، فإذا اشتهى الرجل صورة دخل فيها، وإن فيها لمجتمعا للحور العين، يرفعن أصواتًا، لم ير الخلائق مثلها، يقلن: نحن الخالدات فلا نبيد، ونحن الراضيات فلا نسخط، ونحن الناعمات فلا نبأس، فطوبى لمن كان لنا وكنا له" (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جنت میں ایک بازار ہے اس میں بیع وشراء نہ ہوگی اس میں مردوں اور عورتوں کی صورتیں ہوں گی جب کسی جنتی کو کوئی صورت اچھی معلوم ہوگی تو وہ اسی طرح ہوجائے گا۔ جنت میں اجتماع ہوگا حوروں کیلئے وہ بلند آواز سے بولیں گی، لوگوں نے ان کی طرح پہلے کسی کو نہ دیکھا ہوگا وہ کہیں گی کہ : ہم ہمیشہ کیلئے ہیں ہم ختم نہ ہوں گی ہم ہمیشہ خوش رہیں گی ناراض نہ ہوں گی، ہم ہمیشہ خواشگوار رہیں گی تنگ حال نہ ہوں گی پس خوشخبری ہے ان کیلئے جن کیلئے ہم ہیں اور جو ہمارے لیے ہیں۔

حواشی
(١) مجهول؛ لجهالة النعمان بن سعد، أخرجه الترمذي (٢٥٥٠)، وأبو يعلى (٢٦٨)، وعبد اللَّه في زوائد المسند ١/ ١٥٦ (١٣٤٢)، والبزار (٧٠٣)، وتمام (٣٧٩)، والمروزي في زوائد الزهد لابن البارك (١٤٨٧)، وهناد (٩)، والمحاملي في الأمالي (١١٨)، وابن عدي ٦/ ١٣٨.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنة / حدیث: 36677
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36677، ترقيم محمد عوامة 35104)