مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 36673
باب: جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
ما ذكر في (صفة) الجنة وما فيها مما أعد لأهلها
حدیث نمبر: 36673
٣٦٦٧٣ - حدثنا وكيع عن العلاء بن عبد الكريم قال: سمعت ابن سابط يقول: إن الرسول يجيء إلى الشجرة من شجر الجنة فيقول: إن (ربي) (١) يأمرك (أن) (٢) تفتقي لهذا ما شاء، فإن الرسول ليجيء إلى الرجل من أهل الجنة فينشر عليه الحلة فيقول: قد رأيت الحلل فما رأيت مثل هذه.مولانا محمد اویس سرور
ابن سابط سے مروی ہے کہ ایک رسول جنت کے درختوں میں سے ایک درخت کے پاس آئے گا، اور کہے گا کہ میرے رب کا حکم ہے کہ تو اس کے لیے وہ نکال دے جو یہ چاہے، پھر وہ رسول جنتیوں میں سے ایک شخص کے پاس آئے گا اور اس پر پوشاک پھیلا دے گا، وہ جنتی کہے گا کہ میں نے پوشاکیں دیکھی ہیں مگر اس جیسی نہیں دیکھی۔
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (ربك).
(٢) سقط من: [س، ط، هـ].