مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 36671
باب: جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
ما ذكر في (صفة) الجنة وما فيها مما أعد لأهلها
حدیث نمبر: 36671
٣٦٦٧١ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حميد عن أنس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لما انتهيت إلى السدرة إذا ورقها مثل آذان الفيلة، وإذا نبقها أمثال القلال، فلما غشيها من أمر اللَّه ما غشيها تحولت (فذكر) (١) الياقوت" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب میں سدرۃ المنتہیٰ پر پہنچا، تو اس کے پتے ہاتھی کے کانوں کی طرح اور اس کے پھل مٹکوں کی مانند تھے، پھر جب اللہ کے حکم سے اس کو ڈھانپ لیا جس نے ڈھانپ لیا تو وہ بدل گئی، پھر راوی نے یاقوت کا ذکر کیا۔
حواشی
(١) في [جـ]: (فذكرت).