حدیث نمبر: 36659
٣٦٦٥٩ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا علي بن صالح عن (عمر) (١) بن ربيعة عن الحسن عن ابن عمر قال: سئل رسول اللَّه ﷺ (عن الجنة) (٢) كيف هي؟ قال: "من يدخل الجنة يحيا لا يموت، وينعم لا يبأس، ولا تبلى ثيابه، ولا يبلى شبابه"، قيل: يا رسول اللَّه كيف بناؤها؟ قال: "لبنة من فضة، ولبنة من ذهب، ملاطها مسك، وحصباؤها اللولؤ والياقوت، وترابها الزعفران" (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جنت کے متعلق دریافت کیا گیا کہ وہ کیسی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص جنت میں داخل ہوگا، وہ ہمیشہ زندہ رہے گا اس کو موت نہ آئے گی، اس کو جو نعمتیں ملیں گی وہ ختم نہ ہوں گی نہ کپڑے خراب ہوں گے نہ جوانی ختم (بوسیدہ) ہوگی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا اس کی تعمیر کیسی ہوگی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس کی اینٹیں سونے اور چاندی کی ہیں اس کا گارا مشک کا ہے، اس کی شاخیں موتی اور جواہرات اور اس کی مٹی زعفران کی ہے۔

حواشی
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (عمرو).
(٢) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنة / حدیث: 36659
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لحال عمر بن ربيعة، وأخرجه أبو نعيم في صفة الجنة (٩٦)، والطبراني كما في مجمع الزوائد ١/ ٣٩٧٠، وانظر: المطالب العالية ١٨/ ٦٧٩ (٤٦١١).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36659، ترقيم محمد عوامة 35087)