حدیث نمبر: 36196
٣٦١٩٦ - حدثنا الحسن بن موسى حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن يوسف بن مهران عن ابن عباس قال: بعث نوح لأربعين سنة، (لبث) (١) في قومه ألف سنة إلا خمسين عاما يدعوهم، وعاش بعد الطوفان ستين سنة حتى كثر الناس وفشوا (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت نوح علیہ السلام چالیس سال کی عمر میں مبعوث ہوئے، اور نو سو پچاس سال اپنی قوم کو دعوت دی، اور طوفان کے بعد ساٹھ سال زندہ رہے یہاں تک کہ لوگ بہت زیادہ ہوگئے اور پھیل گئے پورے عالم میں۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (وبعث).