حدیث نمبر: 36194
٣٦١٩٤ - حدثنا أبو أسامة عن شعبة عن أبي رجاء قال: قلت للحسن البصري: متى عهدك بالمدينة؟ قال لي: (ما) (١) لي بها عهد بعد صفين، قال: قلت: فمتى احتلمت؟ قال: بعد صفين بعام.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو رجاء فرماتے ہیں کہ میں نے حسن بصری رحمہ اللہ سے پوچھا : آپ مدینہ میں کتنے عرصہ تک رہے ؟ انہوں نے فرمایا : جنگ صفین کے بعد سے میرا رابطہ مدینہ سے ٹوٹ گیا۔ راوی کہتے ہیں میں نے پوچھا : آپ بالغ کب ہوئے ؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا جنگ صفین سے ایک سال بعد۔
حواشی
(١) سقط من: [هـ].