حدیث نمبر: 36180
٣٦١٨٠ - حدثنا وكيع عن حماد بن سلمة عن عمار مولى بني هاشم قال: جلسنا مع ابن عباس في ظل القصر في جنازة زيد بن ثابت قال: لقد دفن اليوم علم كثير (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے جنازے کے موقع پر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ ایک عمارت (محل) کے سایہ میں بیٹھے ہوئے تھے، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : آج کے دن بہت بڑا علم (عالم) دفن کردیا گیا۔