حدیث نمبر: 36165
٣٦١٦٥ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن أشعث عن عون بن أبي جحيفة عن أبيه قال: بعث رسول اللَّه ﷺ فينا مصدقًا، فأخذ الصدقة من أغنيائنا فردها في فقرائنا، فكنت غلاما يتيمًا لا مال لي فأعطاني قلوصا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عون بن ابی جحیفہ رضی اللہ عنہاپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے ہمارے پاس زکوٰۃ وصول کرنے والا بھیجا، انہوں نے ہمارے مالد اروں سے صدقہ وصول کر کے ہمارے فقراء میں تقسیم کردیا، میں اس وقت یتیم لڑکا تھا اور میرے پاس مال نہیں تھا، انہوں نے مجھے بھی ایک جوان اونٹنی دی۔