حدیث نمبر: 36163
٣٦١٦٣ - حدثنا شيخ لنا قال: حدثنا مجالد عن عامر قال: سألت ابن عباس أو سئل ابن عباس أي الناس كان أول إسلاما؟ فقال: أما سمعت قول حسان بن ثابت: إذا تذكرت شجوا من أخي ثقة … فاذكر أخاك (أبا) (١) بكر بما فعلا خير البرية أتقاها وأعدلها … (إلا) (٢) النبي وأوفاها بما حملا والثاني التالي المحمود مشهده … وأول الناس منهم صدق الرسلا (٣)
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ سب سے پہلے کون مسلمان ہوا تھا ؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا : کیا آپ نے حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے اشعار نہیں سنے۔ : جب تم کسی بااعتماد بھائی کا ذکر کرنا چاہو تو حضرت ابوبکر اور ان کے کارناموں کا ذکر کرو۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تمام مخلوق میں بہتر، متقی، عدل کرنے والے وعدہ پورا کرنے والے ہیں۔ مقام و مرتبہ کے اعتبار سے دوسرے اور رسولوں کی تصدیق میں پہلے ہیں۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: (أبو).
(٢) في [أ، هـ]: (بعد).
(٣) مجهول؛ لإبهام شيخ المصنف ومجالد ضعيف.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب التاريخ / حدیث: 36163
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36163، ترقيم محمد عوامة 34586)