٣٦١٦١ - حدثنا الفضل بن دكين حدثنا زهير عن (أبي) (١) إسحاق قال: تمارى عبد اللَّه بن عتبة ورجل من همدان فقال الهمداني: أبو بكر أكبر من رسول اللَّه ﷺ، وقال عبد اللَّه: لا، بل رسول اللَّه ﷺ أكبر من أبي بكر، توفي رسول اللَّه ﷺ وهو ابن ثلاث وستين، وتوفي أبو بكر وهو ابن (ثلاث و) (٢) ستين، [فقال ⦗٩٠⦘ عامر بن سعد البجلي: أنا أقضي بينكما، حدثني جرير بن عبد اللَّه: أنه كان عند معاوية، فقال: توفي رسول اللَّه ﷺ وهو ابن ثلاث وستين، وتوفي أبو بكر وهو ابن ثلاث وستين] (٣)، وقتل عمر وهو ابن ثلاث وستين، و (أنا) (٤) ابن سبع وخمسين. (٥)حضرت ابو اسحاق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عتبہ رضی اللہ عنہ اور ایک ہمدانی شخص کا ایک بات پر اختلاف ہوگیا کہ ہمدانی نے کہا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑے تھے، حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نہیں بلکہ رسول اکرم ﷺ ابوبکر سے بڑے تھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تریسٹھ سال کی عمر میں ہوئی۔ اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وفات تریسٹھ سال کی عمر میں ہوئی۔ حضرت عامر بن سعد البجلی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہوں، مجھ سے حضرت جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ وہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھے، حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تریسٹھ سال کی عمر میں ہوئی حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وفات تریسٹھ سال کی عمر میں ہوئی اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ تریسٹھ سال کی عمر میں شہید ہوئے اور میری عمر آج ستاون سال ہے۔