حدیث نمبر: 36142
٣٦١٤٢ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: عرضت على رسول اللَّه ﷺ يوم أحد وأنا ابن أربع عشرة فاستصغرني، وعرضت عليه يوم الخندق وأنا ابن خمس عشرة فأجازني (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ غزوہ احد کے دن مجھے رسول اکرم ﷺ کے سامنے پیش کیا گیا میں اس وقت چودہ سال کا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے چھوٹا سمجھ کر واپس کردیا، اور غزوہ خندق کے دن مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا اس وقت میری عمر پندرہ برس تھی آپ نے مجھے جہاد کی اجازت عنایت فرما دی۔