حدیث نمبر: 36135
٣٦١٣٥ - حدثنا وكيع عن موسى بن عُليّ عن أبيه قال: سمعت مسلمة بن مخلد قال: ولدت حين قدم النبي ﷺ المدينة وقبض وأنا ابن عشر (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسلمہ بن مخلد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو اس وقت میری ولادت ہوئی اور جب آپ کی وفات ہوئی تو میری عمر دس سال تھی۔