مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 36101
باب: جنگ یرموک کی کچھ باتیں
ما حفظت في اليرموك
٣٦١٠١ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا إسماعيل عن قيس قال: رأيت رجلا يريد أن يشتري نفسه يوم اليرموك وامرأة تناشده، فقال: ردوا على هذه، فلو أعلم أنه يصيبها الذي (أريد) (١) ما (نفست) (٢) عليها، (إني) (٣) واللَّه لأن استطعت لا يزول هذا من مكانه، وأشار بيده إلى جبل فإن غلبتم على جسدي فخذوه، قال قيس: فمررنا عليه فرأيناه بعد ذلك قتيلا في تلك المعركة.حضرت قیس فرماتے ہیں کہ جنگ یرموک میں میں نے ایک آدمی کو دیکھا جو اپنی جان فدا کرنے کو تیار تھا اور اس کی بیوی اسے واسطے دے کر روک رہی تھی۔ وہ کہہ رہا تھا کہ اسے مجھ سے دورکرو، اگر مجھے معلوم ہوتا کہ جو چیز میں چاہتا ہوں وہ اسے بھی مل جائے گی تو میں اس کے معاملے میں بخل نہ کرتا۔ اللہ کی قسم ! اگر میرے بس میں ہوا تو یہ اپنی جگہ سے نہیں ہٹے گا، اور اس نے اپنے ہاتھ سے ایک پہاڑ کی طرف اشارہ کیا، پھر اگر تم میرے جسم پر غالب آجاؤ تو اسے لے لینا۔ حضرت قیس فرماتے ہیں کہ بعد میں ہم نے اس کو دیکھا کہ وہ اس معرکہ میں شہیدہوگیا تھا۔