حدیث نمبر: 36099
٣٦٠٩٩ - حدثنا عفان قال: حدثنا جعفر بن كيسان قال: سمعتُ شُويسا العدوي يقول غزوت ميسان فسبيت جارية فنكحتها حتى جاء كتاب من عمر: ردوا ما في أيديكم من سبي ميسان، فرددت، فلا أدري على أي حال رددت؟ حامل أم غير حامل حتى يكون أعَمَر لقراهم وأوفر لخراجهم (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شویس عدوی کہتے ہیں کہ میں نے میسان کی جنگ میں حصہ لیا، میں نے ایک باندی کو قیدی بنایا اور اس سے نکاح کیا۔ پھر ہمارے پاس حضرت عمر کا خط آیا جس میں لکھا تھا کہ میسان کے قیدیوں کو واپس کردو، میں نے اس باندی کو واپس کردیا اور میں نہیں جانتا کہ وہ حاملہ تھی یا نہیں تھی۔ یہ ان کی بستی کے لئے زیادہ آبادی اور زیادہ خراج کی وصولی کا سبب تھا۔